Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں پرائمری تک یکساں نصاب کا آغاز

لاہور:پنجاب کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں پرائمری تک یکساں نصاب...
اپ ڈیٹ 02 اگست 2021 02:45pm

لاہور:پنجاب کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں پرائمری تک یکساں نصاب کا آغاز آج سے کردیا گیا، سرکاری اسکولوں میں تو یکساں نصاب پہنچ گیا مگر نجی اسکولوں میں طلبہ اور اساتذہ سلیبس کا انتظار کر رہے ہیں۔

پنجاب حکومت کا بڑا قدم، صوبے میں پرائمری تک یکساں نصاب تعلیم کا نفاذ آج سے عمل میں لایا گیا، سرکاری اسکولوں میں تو نئی کتابیں پہنچ گئیں لیکن تقسیم کا عمل منگل سے ہوگا جس کے بعد ہی باقاعدہ طور پر پڑھایا جائے گا۔

نجی تعلیمی اداروں میں نئے سال کا آغاز اپریل میں ہوچکا ہے، پرائیویٹ اسکولز کے اساتذہ اور طلبہ نئے سلیبس کے منتظر ہیں تاہم عملدرآمد آئندہ برس کروانے کا بھی مطالبہ کرتے ہیں۔

پرائمری تک سرکاری و نجی سکولوں میں ایک ہی جیسے سلیبس پر مکمل طور پر عملدرآمد چند روز تک ہوگا۔

پنجاب کے سرکاری تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے

پنجاب کے سرکاری تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے، ایک ماہ کی چھٹیوں کے بعد طلبہ سکولوں میں پہنچے تو بچوں کو گرمی اور حبس نے ستایا جن کیلئے ماسک پہننا کافی مشکل رہا۔

کھیل کود اور مزے کے دن ختم، اب ہوگی پڑھائی۔ پنجاب کے تمام سرکاری تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے ہیں،50فیصد حاضری کے ساتھ طلبہ اسکول پہنچے اور پڑھائی کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا۔

حبس اور گرمی کے موسم میں طلبہ کوماسک پہننے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

پہلے روز طلبہ کی حاضری کم رہی تاہم انتظامیہ ایس او پی پر عملدرآمد کروانے میں مصروف ہے۔ پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے موسم گرماکی چھٹیاں ہی نہیں دیں۔

lahore

punjab

open