Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
22 Jumada Al-Akhirah 1446  

راجن پور میں مسافر وین میں سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی، 8افراد جاں بحق

راجن پور :پنجاب کے شہر راجن پور میں مسافر وین میں سلنڈر پھٹنے سے...
شائع 01 اگست 2021 09:19am

راجن پور :پنجاب کے شہر راجن پور میں مسافر وین میں سلنڈر پھٹنے سے آگ لگ گئی،جس کے نتیجے میں 8افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔

راجن پور کے علاقہ روجہان میں باراتیوں سے بھری مسافر وین میں سلنڈر دھماکے سے آگ لگ گئی ،آتشزدگی کے باعث جھلسنےوالے مزید 2بچے دم توڑ گئے،جھلس کر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 8 ہوگئی جبکہ 5 زخمی مقامی اسپتال میں داخل ہیں ۔

جاں بحق ہونے والوں میں 5 بچے ،2 خواتین اور ایک مرد مسافر شامل ہے جبکہ 5افراد تاحال اسپتال میں زیر علاج ہیں ۔

دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کو واقعہ کے بعد بالآخر ہوش آ گیا اور ایل پی جی سلنڈر سے چلنے والی تمام ویگنوں کے شاہراہوں پر چلنے پر پابندی عائد کر دی ۔

حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی برادری سے بتایا جاتا ہے جوروجہان شہر کے رہائشی تھے ،شہر میں اس المناک حادثےپر سوگ کی فضاء ہے ۔

fire

punjab

passenger van