Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب کے 9 بورڈز میں میٹرک کے سالانہ امتحانات 2021 کا آغاز

لاہور:پنجاب کے 9بورڈز میں میٹرک کے سالانہ امتحانات 2021کا آغاز...
شائع 29 جولائ 2021 12:02pm

لاہور:پنجاب کے 9بورڈز میں میٹرک کے سالانہ امتحانات 2021کا آغاز ہوگیا، 3لاکھ سے زائد امیدوار امتحانات میں حصہ لے رہے ہیں،بارش کے باعث طلبہ کو پریشانی کا سامنا بھی ہوا۔

لاہور بورڈ کے زیراہتمام جماعت دہم کے سالانہ امتحانات 2021شروع ہوگئے ہیں ،3لاکھ 894 امیدوار امتحانات میں حصہ لے رہے ہیں لیکن لاہور میں رات بھر بارش نے طلبہ کو پریشان کردیا،بارش کے باعث طلبہ کو امتحانی مراکز پہنچنے میں مشکل ہوئی ۔

والدین بھی جگہ جگہ کھڑے پانی سے پریشان تو ہوئے مگر اپنے بچوں کی کامیابی کیلئے دعا بھی کرتے رہے۔

شہر بھر میں 867 امتحانی مراکز قائم کئے گئے اور سیکیورٹی اہلکار بھی تعینات رہے، ساڑھے 8بجے پہلے گروپ میں عربی اور بزنس سٹڈیز کا پرچہ ہوا۔

lahore

punjab

metric