Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عیدالاضحیٰ کے تیسرے روز صفائی آپریشن مؤثر انداز سے جاری رکھنے کی ہدایت

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عیدالاضحیٰ کے تیسرے روز...
شائع 23 جولائ 2021 11:25am

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عیدالاضحیٰ کے تیسرے روز صفائی آپریشن موثر انداز سے جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے عید قرباں کے تیسرے روز شہر کو صاف ستھرا رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

عثمان بزدار نے کہا ہے کہ صفائی آپریشن پر مامور گاڑیاں تسلسل کے ساتھ گلیوں، سڑکوں اور محلوں کا گشت کریں اور بروقت آلائشیں اٹھا کر مناسب طریقے سے ٹھکانے لگائی جائیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں اور متعلقہ ادارے شہروں کو صاف ستھرا بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں، شہریوں کو صفائی کے ضمن میں کوئی شکایت نہیں ہونی چاہیئے، جہاں کہیں سے کوئی شکایت آئی، وہاں کے عملے کخلا ف تادیبی کارروائی ہوگی، ہر قیمت پر شہر صاف ستھرے نظرآنے چاہئیں۔

Usman Buzdar

cm punjab

lahore

instruction

Eid ul Azha