Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 1,425 کیسز رپورٹ، 11 اموات

اسلام آباد،کراچی،لاہور:پاکستان میں 24گھنٹے کے دوران کورونا...
اپ ڈیٹ 09 اگست 2021 12:10pm

اسلام آباد،کراچی،لاہور:پاکستان میں 24گھنٹے کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1,425کیسز رپورٹ اور 11 اموات ہوئیں ،خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 22,939 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,000,034 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید1,425نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعدپاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 10 لاکھ 00 ہزار 034 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 3 لاکھ51 ہزار 707 ہوگئی جبکہ سندھ میں 3 لاکھ 62 ہزار 182 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کےعلاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 41 ہزار 359، اسلام آباد میں 85 ہزار 230، بلوچستان میں 29 ہزار 357، گلگت بلتستان میں 7607 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 22 ہزار 592 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 11افراد زندگی کی بازی ہار گئے ،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار939تک پہنچ گئی۔

گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے سب سے زیادہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 3،3 اموات ہوئیں جبکہ آزاد کشمیر میں 2، سندھ، اسلام آباد اور بلوچستان میں ایک،ایک مریض کا انتقال ہوا۔

کورونا سےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 10,909 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 5785، خیبرپختونخوا میں 4405، اسلام آباد میں789، بلوچستان میں 321 اور گلگت بلتستان میں 122 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 608 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 53 ہزار 623 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 2,525 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 5.65 فیصدرہی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 543 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 9 لاکھ 32 ہزار 472 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 25 ہزار 215 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1425 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 15 لاکھ 584 ہزار 899 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 2 ہزار 896 مریض زیر علاج ہیں جبکہ 245 مریض وینٹی لیٹر پر موجود ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test