پنجاب بھر میں عیدالضحیٰ کے دوسرےروز کورونا ویکسی نیشن سینٹر کھل گئے
لاہور:پنجاب بھرمیں عیدالضحیٰ کے دوسرے روزکورونا ویکسی نیشن...
لاہور:پنجاب بھرمیں عیدالضحیٰ کے دوسرے روزکورونا ویکسی نیشن سینٹر کھل گئے،جہاں شہری ویکسین لگوا رہے ہیں جبکہ کورونا کیسزمیں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
عید کی ایک چھٹی کے بعد ملک بھرکی طرح پنجاب میں بھی ویکسی نیشن سینٹرکھل گئے، کورونا آگاہی ویک کا دورانیہ بھی 25جولائی تک بڑھا دیا گیا،17جولائی تک ایک کروڑ 19لاکھ سے زائد افراد نے ویکسین لگوائی۔
کورونا کیسز میں اتار چڑھاؤ بھی جاری ہے، صوبے میں 247نئے مریضوں کے ساتھ مجموعی مثبت کیسز کی شرح 2.7فیصد ریکارڈ ہوئی۔
لاہور میں 4.8فیصد،راولپنڈی میں 6.1اور فیصل آباد میں 1.7فیصد ریکارڈ ہوئی، 24گھنٹوں میں 6افراد دم توڑ گئے جن میں سے 2افراد کا تعلق لاہور سے تھا۔
lahore
punjab
corona vaccination
Eid ul Azha
مقبول ترین
Comments are closed on this story.