Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعلیٰ پنجاب کا بغیر پروٹو کول لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بغیر پروٹوکول لاہور کے...
شائع 22 جولائ 2021 11:14am

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے بغیر پروٹوکول لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور شہر میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا، وزیر اعلیٰ نے انتظامیہ کو صفائی آپریشن مزید تیز اورمؤثر بنانے کی ہدایت بھی دیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے خود گاڑی ڈرائیو کی اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لینے کیلئےشہر کا تقریباً 2گھنٹے تک دورہ کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے ڈیوس روڈ،شملہ پہاڑی، ایمپرس روڈ اور لکشمی چوک میں صفائی آپریشن کامعائنہ کیا۔

عثمان بزدار نے مال روڈ، لٹن روڈ،فیروز پورروڈ اور دیگر علاقوں میں صفائی کے انتظامات کا مشاہدہ کیا جبکہ وزیراعلیٰ نے اپنے فرائض ادا کرنے والے ورکرز کو شاباش بھی دی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے صفائی آپریشن کومزید تیز بنانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ صفائی ستھرائی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،آلائشوں کوجلداٹھایاجائے،متعلقہ حکام شہرکو صاف کرنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں، صفائی کے انتظامات سے متعلق کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔

Usman Buzdar

cm punjab

lahore

Visit