Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب میں بارشوں کےباعث انتظامیہ اور واسا کو الرٹ رہنے کا حکم

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے صوبے میں بارشوں کے باعث...
اپ ڈیٹ 20 جولائ 2021 02:43pm

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے صوبے میں بارشوں کے باعث انتظامیہ اور واسا کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش کے پیش نظر انتظامیہ اور واسا حکام کو نکاسی آب کیلئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لانے کا حکم دیا ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ ضروری مشینری کے ذریعے نکاسی آب کو کم سے کم وقت میں یقینی بنایا جائے، واسا حکام اور انتظامی افسران فیلڈ میں موجود رہیں اور نکاسی آب کے کام کی خود نگرانی کریں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ سڑکوں پر پانی نکالنے کیلئے وضع کردہ پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے جبکہ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کیلئے مؤثر مینجمنٹ کی جائے۔

Usman Buzdar

cm punjab

lahore

Rain