Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

افغان سفیر کی بیٹی کےمبینہ اغواء اور تشدد کے واقعے کا مقدمہ درج

اسلام آباد :افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغواء اور تشدد کے واقعے...
شائع 18 جولائ 2021 01:34pm

اسلام آباد :افغان سفیر کی بیٹی کے مبینہ اغواء اور تشدد کے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ افغان سفیر کی بیٹی نے بھی اپنا بیان ریکارڈ کرادیا ۔

اسلام آباد میں تعینات افغان سفیر کی صاحبزادی سے بدسلوکی کے واقعے کی تحقیقات جاری ہے، پولیس نے اغوا ءاور تشدد کی دفعات کے تحت تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کرلیا،مقدمے میں اغوا، تشدد، دھمکیاں دینے کی دفعات کو شامل کیا گیا ہے۔

تھانہ کوہسار میں افغان سفیر کی بیٹی نے اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے بتایاکہ گھرسے کچھ دور ٹیکسی میں خریداری کیلئے گئی تھی، واپسی پر دوسری ٹیکسی میں سوارہوئی جوراستےمیں روکی گئی،اچانک ایک شخص ٹیکسی میں سوار ہوا اور تشدد کیا،تشدد کےباعث بیہوش ہوگئی،آنکھ کھلی تو خود کو پارک میں گندگی کے ڈھیر پر پایا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز دو ٹیکسی ڈرائیورز کو گرفتار کیا گیا تھاتیسرے نامعلوم شخص کی تلاش جاری ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان بھی واقعے کا نوٹس لے چکے ہیں،انہوں نے وزیرداخلہ کو ہدایت کی ہے کہ ملزمان کو 48گھنٹے میں گرفتار کیا جائے۔

دفترخارجہ کے مطابق افغان سفیراوران کے اہل خانہ کی سیکیورٹی بڑھادی گئی ہے۔

اسلام آباد

FIR

investigation

kidnap

Torture