Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں کورونا کے وار تھم نہ سکے، مزید 21 اموات، 2,607 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے ،کورونا کے ...
شائع 18 جولائ 2021 09:04am

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے ،کورونا کے باعث مزید 21افراد جان سے گئے جبکہ 2,607نئے کیسز رپورٹ ہوئے،خطرناک مہلک وائرس نے اب تک22,781افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 989,275ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید 2,607 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعدپاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 9 لاکھ 89 ہزار 275 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 3 لاکھ 50 ہزار 259 ہوگئی جبکہ سندھ میں 3 لاکھ 55 ہزار 462 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کےعلاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 40 ہزار560، اسلام آباد میں 84 ہزار 563، بلوچستان میں29 ہزار 080، گلگت بلتستان میں 7362 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 21 ہزار 989 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 21افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار781تک پہنچ گئی۔

کورونا سےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 10,871 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 5702، خیبرپختونخوا میں 4385، اسلام آباد میں 787، بلوچستان میں 319 اور گلگت بلتستان میں 116 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث601ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 47 ہزار 331 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے2,508مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 5.34 فیصدریکارڈ کی گئی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 834 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 9 لاکھ19ہزار 163مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 48 ہزار 816 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 2607 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 15 لاکھ 393 ہزار 974 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test