Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی سی بی نے نیوزی لینڈ کو 5 ٹی 20 میچز کھیلنے کی پیشکش کردی

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے نیوزی لینڈ کو پاکستان کے...
شائع 16 جولائ 2021 09:10am

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے نیوزی لینڈ کو پاکستان کے مجوزہ دورے کے دوران 3کی بجائے 5ٹی 20میچز کھیلنے کی پیشکش کردی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم رواں سال پاکستان کا دورہ کرے گی، جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ نیوزی لینڈ کے ساتھ 2 اضافی ٹی 20میچ کھیلنے کا خواہشمند ہے۔

ورلڈ کپ ٹی 20 کی تیاریوں کیلئے پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 5ٹی 20میچز کھیلنے کی تجویز دے دی،پہلے سے طے شدہ پروگرام میں 3ون ڈے اور 3ٹی 20میچز رکھے گئے تھے، ابھی دونوِں بورڈز کی اس معاملے پر بات چیت چل رہی ہے،میچز کی تعداد پانچ کرنا ممکن ہوگا کیونکہ سیریز کی تاریخوں کو حتمی منظوری نہیں دی گئی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 15 اور 16 اکتوبر کو 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کا پہلے ہی شیڈول اناونس ہوچکا ہے، اس سے پہلے ہی یہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کے میچز ہوسکیں گے۔

pak vs nz

PCB

lahore

NewZealand

suggestion

T20 match