Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں کورونا کے وار جاری، مزید 47 اموات، 2,545 نئے کیسز رپورٹ

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ،ایک روز ...
اپ ڈیٹ 15 جولائ 2021 11:00am

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ،ایک روز کے دوران مہلک وائرس مزید 47زندگیاں نگل گیا،جس کے بعد اموات کی تعداد 22,689 ہوگئی جبکہ مزید 2,545 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد 981,392 ہوگئی ۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید 2,545 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعدپاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد9 لاکھ81 ہزار 392 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 3 لاکھ 49 ہزار 111ہوگئی جبکہ سندھ میں 3 لاکھ 51 ہزار 006 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کےعلاوہ خیبرپختونخوامیں 1لاکھ 39 ہزار 960، اسلام آباد میں 84 ہزار 083، بلوچستان میں 28 ہزار 588، گلگت بلتستان میں 7163 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 21 ہزار 481 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 47 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 689 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے سب سے زیادہ سندھ میں 26 اموات ہوئیں جبکہ پنجاب میں13، خیبرپختونخوا میں 6 اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں ایک،ایک مریض کا انتقال ہوا۔

کورونا سےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 10,852 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 5647، خیبرپختونخوا میں 4377، اسلام آباد میں787، بلوچستان میں317 اور گلگت بلتستان میں 113 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 596 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 42 ہزار 330 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 2,336 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 5.20 فیصدرہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 1,030 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 9 لاکھ 16 ہزار 373 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 48 ہزار 910 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 2545 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 15لاکھ248ہزار785افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 2 ہزار 619 مریض زیر علاج ہیں جبکہ237 مریض وینٹی لیٹر پر موجود ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test