Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

فاسٹ بولر محمد عرفان نے ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنے کو ہدف بنالیا

لاہور:پاکستان سے تعلق رکھنے والے دراز قد فاسٹ بولر محمد عرفان نے...
شائع 13 جولائ 2021 10:38am

لاہور:پاکستان سے تعلق رکھنے والے دراز قد فاسٹ بولر محمد عرفان نے ٹی 20ورلڈ کپ کھیلنے کو اپنا ہدف بنالیا ،ان کا کہنا ہے کہ اس وقت میرا ایک ہی ہدف ہے کہ میں نے پاکستان کرکٹ ٹیم میں کم بیک کرنا ہے اور ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنا ہے۔

7فٹ ایک انچ قدوقامت کے مالک محمد عرفان نے آخری مرتبہ نومبر 2019 میں کینبرا میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی آسٹریلیا کیخلاف نمائندگی کی جبکہ ستمبر 2016 میں انہوں نے اپنا آخری ون ڈے میچ لیڈز کے مقام پر انگلینڈ کیخلاف کھیلا تھا۔

محمد عرفان پی ایس ایل کے بعد اب آف سیزن میں اپنی فٹنس پر کام کر رہے ہیں اور وہ تسلیم کرتے ہیں کہ وہ فٹنس میں کمزور تھے اس لےع انہوں نے آف سیزن میں اپنی فٹنس کو بہتر کرنے پر فوکس کیا ہے کیونکہ اس وقت ان کا ایک ہی ہدف ہے کہ پاکستان ٹیم میں واپسی کرنی ہے اور اس کیلئے فٹنس کو مزید بہتر بنا رہے ہیں۔

فاسٹ بولر نے مزیدکہا کہ میں ٹی 20 ورلڈ کپ کھیلنا چاہتا ہوں، میں سمجھتا ہوں کہ ورلڈکپ متحدہ عرب امارات میں ہو رہا ہے اور میں متحدہ عرب امارات میں زیادہ کامیاب ہو سکتا ہوں، میں نے 2015 میں ون ڈے ورلڈ کپ کھیلا ہے جبکہ 2016 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھی کھیل چکا ہوں، اب میں پھر ورلڈ کپ کھیلنا چاہتا ہوں اور اس کیلئے میں بہت محنت کر رہا ہوں۔

محمد عرفان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں کارکردگی اچھی رہی ہے، بس مجھے فٹنس میں تھوڑی کمی محسوس ہوئی، میرا دیگر لیگز کے ساتھ بھی معاہدہ ہے، وہ بھی میں کھیلوں گا۔

فاسٹ بولر محمد عرفان کا مزید کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ پاکستان کے پاس بہت فاسٹ بولرز آ رہے ہیں اور نوجوان فاسٹ بولرز میں بہت مقابلہ ہے، نوجوانوں کو گروم کرنا چاہیئے لیکن میرا قد کی وجہ سے کسی سے مقابلہ نہیں ہے، مجھے خود پر اعتماد ہے کہ میں واپس آ سکتا ہوں اور پاکستان کیلئےمزید اچھا کر سکتا ہوں۔

محمد عرفان آج کل لاہور کے مقامی جم میں اپنے انفرادی ٹرینر کے ساتھ 2 گھنٹے فزیکل ٹریننگ کرتے ہیں۔

PCB

lahore

Fast Bowler

Pakistan Cricket Team