Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

دوسرا و ن ڈے: انگلینڈ نے پاکستان کو ہرا کر سیریز اپنے نام کرلی

انگلینڈ نے پاکستان کو 52 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔...
شائع 10 جولائ 2021 11:42pm

انگلینڈ نے پاکستان کو 52 رنز سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔

لارڈزمیں کھیلے گئے ون ڈےسیریزکے دوسرےمیچ میں پاکستان کا ٹاپ آرڈر بری طرح ناکام ہوا۔248رنزکےتعاقب میں پوری ٹیم41ویں اوور میں 195رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے سعود شکیل 56 اور حسن علی 31 رنز بناکر نمایاں رہے۔

انگلینڈ کی جانب سے لوئیس گریگوری نے3، ثاقب محمود، کریگ اوورٹن اور میٹ پارکنسن نے 2،2جبکہ برائڈن کارس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل انگلینڈ کی ٹیم پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 45.2اوورز میں 247رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔

انگلینڈ کی جانب سے فِل سالٹ60، جیمز ونس 56، لوئیس گریگوری 40 اور برائڈن کارس 31رنز بناکر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 5 جبکہ حارث رؤف نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

شاہین شاہ آفریدی، شاداب خان اور سعود شکیل 1،1 وکٹ حاصل کرسکے۔

انگلینڈ کے لوئیس گریگوری کو آل راؤنڈ کاکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

سیریز کا تیسرا اور آخری میچ برمنگھم میں 13 جولائی بروز بدھ کو کھیلا جائے گا۔

پاکستان

England

odi series