Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا نے 24 گھنٹے میں مزید 25 جانیں لے لیں، 1,737 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:پاکستان میں قاتل کورونا وائرس نے 24 گھنٹے میں 25 جانیں...
اپ ڈیٹ 09 جولائ 2021 03:50pm

اسلام آباد:پاکستان میں قاتل کورونا وائرس نے 24 گھنٹے میں 25 جانیں لے لیں جبکہ مزید 1,737 افراد مہلک وائرس کا شکار بنے،کورونا سے اب تک 22,520 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 969,476 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید 1,737 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعدپاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 9 لاکھ 69 ہزار 476 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 3 لاکھ47 ہزار 553 ہوگئی جبکہ سندھ میں 3 لاکھ 44 ہزار 223 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کےعلاوہ خیبرپختونخوا میں1لاکھ 39 ہزار 008، اسلام آباد میں 83 ہزار 400، بلوچستان میں27 ہزار 781، گلگت بلتستان میں 6700 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 20 ہزار811 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 25 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 520 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے سب سے زیادہ سندھ میں 14 اموات ہوئیں جبکہ پنجاب میں7،خیبرپختونخوا میں 2،اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں ایک ،ایک مریض کا انتقال ہوا۔

کورونا سےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں10,805افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 5566، خیبرپختونخوا میں 4348، اسلام آباد میں 782، بلوچستان میں 317 اور گلگت بلتستان میں 111اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث591ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 35 ہزار 573 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے1,971مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 3.65 فیصدرہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے774 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 9 لاکھ11 ہزار 383 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 47 ہزار 528 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے1737 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 14لاکھ 960 ہزار 221 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 2 ہزار 244 مریض زیر علاج ہیں جبکہ 210مریض وینٹی لیٹرپرموجود ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test