Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ: سی ٹی ڈی کی خفیہ اطلاع پر کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں سی ٹی ڈی نے دیگر اداروں کی کارروائی...
شائع 06 جولائ 2021 10:33am

کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں سی ٹی ڈی نے دیگر اداروں کی کارروائی کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک کردئے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارود برآمد ہوا ہے۔ ہلاک دہشت گردوں کی لاشیں اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گردوں کے کمپاؤنڈ سے اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکام کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ کالعدم تنظیم نے کوئٹہ میں اہم تنصیبات اور دہشت گردی کا منصوبہ بنایا ہے اور اس مقصد کے لئے تنظیم کے کارندے کوئٹہ کےعلاقے ہزار گنجی کلی گلزار میں ایک مکان میں موجود ہیں۔

خفیہ اطلاع پر سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے گزشتہ شب کارروائی کرتے ہوئے مکان کو گھیرے میں لے لیا۔

دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، فائرنگ کا تبادلے آدھے گھنٹے تک جاری رہا فائرنگ میں پانچ دہشتگرد مارے گئے۔

سیکیورٹی فورسز نے مارے جانے والے دہشتگردوں کے قبضے سے دو کلاشنکوف، تیں نائن ایم ایم، دو دستی بم و گولہ بارود اور دستاویزات برآمد کیا ہے۔

quetta

CTD operation