Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نواز شریف کا مولانا فضل الرحمان اور شہباز شریف کو ٹیلی فون

لاہور:مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا...
شائع 05 جولائ 2021 12:51pm

لاہور:مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف نے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو ٹیلی فون کرکے سوات میں پی ڈی ایم کے کامیاب جلسے پرمبارکباد دی۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے جے یو آئی (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف کوٹیلی فون کیا۔

نوازشریف نے سوات میں پی ڈی ایم کے کامیاب جلسے پرمبارکباد دی ، تینوں رہنماؤں نے پی ڈی ایم کو مزید متحرک کرنے پر اتفاق کیا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق نوازشریف اورشہبازشریف کے درمیان کشمیر انتخابات پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ عوام نااہل حکومت سے چھٹکارا چاہتے ہیں۔

PDM

Nawaz Sharif

Shehbaz Sharif

lahore

telephone

Molana Fazal ur Rehman