Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں آج بھی کورونا سے 40 اموات ، 1,037نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد،کراچی،لاہور:ملک بھر میں کورونا وائرس کا اثر برقرار...
شائع 01 جولائ 2021 10:10am

اسلام آباد،کراچی،لاہور:ملک بھر میں کورونا وائرس کا اثر برقرار ہے،آج بھی مہلک وائرس سے 40 اموات اور 1,037 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 22,321 ہوگئی جبکہ 958,408 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں ۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید1,037 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعدپاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 9 لاکھ 58 ہزار 408 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 3 لاکھ 46 ہزار 301 ہوگئی جبکہ سندھ میں 3 لاکھ 37 ہزار 674 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کےعلاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 38ہزار068، اسلام آباد میں82ہزار706، بلوچستان میں27 ہزار 178، گلگت بلتستان میں6138 اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 20 ہزار 343 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 40افراد زندگی کی بازی ہار گئے ،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار321تک پہنچ گئی۔

گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے سب سے زیادہ سندھ میں 24 اموات ہوئیں جبکہ پنجاب میں 8، خیبرپختونخوا میں 4، اسلام آباد میں 2، بلوچستان اور آزاد کشمیرمیں ایک ،ایک مریض کا انتقال ہوا۔

کورونا سےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 10,755 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 5464، خیبرپختونخوا میں 4320، اسلام آباد میں779، بلوچستان میں 309 اور گلگت بلتستان میں 111اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 583 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 31 ہزار 767 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے1,844مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح2.2فیصد ریکارڈ کی گئی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے836 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 9 لاکھ 04 ہزار 320 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 46 ہزار 145 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے1037افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 14لاکھ 590 ہزار 230 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 2 ہزار 102مریض زیر علاج جبکہ 239 وینٹی لیٹر پر موجود ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test