Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

انگلینڈ کیخلاف سیریز : 11 رکنی اسکواڈ میں کون سے کھلاڑی شامل ہوں گے؟

رپورٹ(ساجد صدیق):انگلینڈ کیخلاف 3میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز میں...
شائع 30 جون 2021 03:25pm

رپورٹ(ساجد صدیق):انگلینڈ کیخلاف 3میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز میں 11رکنی پاکستانی اسکواڈ میں کون سے کھلاڑی شامل ہوں گے؟۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ایک روزہ میچز کا آغاز 8جولائی سے ہورہا ہے،سیریز کا پہلا میچ کارڈف میں کھیلا جائے گا۔

انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز میں پاکستانی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ وائس کپتانی کے فرائض شاداب خان سرانجام دیں گے۔

اس کے علاوہ پاکستانی اسکواڈ میں عبداللہ شفق،آغا سلمان ،فہیم اشرف، فخرزمان ،حارث رؤف ، حارث سہیل، حسن علی ، محمد حسنین ،محمد نواز ،محمد رضوان ،سرفراز احمد، سعود شکیل،شاہین شاہ آفریدی ، صہیب مقصود، عثمان قادر اور حیدر علی شامل ہیں۔

اس اسکوڈ میں سے کون سے 11 کھلاڑیوں کو انگلینڈ کیخلاف سیریز میں موقع مل سکتا ہے؟ جبکہ قومی ٹیم میں کچھ نئے چہرے بھی دیکھنے کو مل سکتے ہیں۔

بابر اعظم اور شاداب خان کے علاوہ محمد رضوان، فخر زمان ، صہیب مقصود ، حسن علی ،محمد حسنین ،عثمان قادر،شاہین شاہ آفریدی، فہیم اشرف اورحارث رؤف انگلینڈ کیخلاف ایکشن میں نظر آسکتے ہیں۔

اس کے علاوہ عبداللہ شفیق ،آغا سلمان ،حارث سہیل ،محمد نواز اور سعود شکیل کی ٹیم میں شمولیت متوقع اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کی کارکردگی سے مشروط ہوگی۔

london

PCB

England

eng vs pak tour 2021

odi series