Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

دوسری ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کب سے شروع ہوگی؟ اعلان ہوگیا

دبئی :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) نے اعلان کیا ہے کہ دوسری...
شائع 30 جون 2021 09:18am

دبئی :انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) نے اعلان کیا ہے کہ دوسری ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا آغاز انگلینڈ اور انڈیا کے درمیان شروع ہونے والی ٹیسٹ سریز سے ہوگا۔

دوسری ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ بھی 2سال پر محیط ہوگی،اس دوران تمام ٹیمیں 6،6سیریز کھیلیں گی،جن میں 3ہوم اور 3غیر ملکی سیریز شامل ہوگی،ٹیسٹ میچ جیتنے پر ہر ٹیم کو 12 ،ڈرا پر 4اور میچ ٹائی ہونے پر 6پوائنٹس ملیں گے۔

پاکستان اس دوران آسڑیلیا ،نیوزی لینڈ اور انگلیند کے ساتھ ہوم جبکہ سری لنکا ، بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے ساتھ غیر ملکی سیریز کھیلے گا۔

دوسری ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دوران انگلینڈ کی ٹیم مجموعی طور پر 21،انڈیا 19، آسڑیلیا18، جنوبی افریقہ 15، نیوزی لینڈ، ویسٹ انڈیز اور سری لنکا 13 تیرہ، پاکستان 14جبکہ بنگلہ دیش کی ٹیم 12 ٹیسٹ میچز کھیلے گی۔

England

ICC

test series

dubai