Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں کوروناوائرس سے مزید 23 اموات، 735 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:ملک میں کورونا گھنٹےلگا ، تیسری لہر میں مثبت کیسز کی...
اپ ڈیٹ 29 جون 2021 01:31pm

اسلام آباد:ملک میں کورونا گھنٹےلگا ، تیسری لہر میں مثبت کیسز کی شرح انتہائی کم 1.78 ریکارڈ کی گئی ،گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے مزید 23 اموات ہوئیں جبکہ 735 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، مہلک وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 22,254 ہوگئی جبکہ کورونا کیسز کی تعداد 956,392 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید735 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعدپاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 9 لاکھ 56 ہزار 392 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 3 لاکھ 46 ہزار 036 ہوگئی جبکہ سندھ میں 3 لاکھ 36 ہزار 507 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کےعلاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 37 ہزار831، اسلام آباد میں 82 ہزار 619، بلوچستان میں27 ہزار 083، گلگت بلتستان میں 6060 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 20 ہزار 256 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 23افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 254 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے سب سے زیادہ پنجاب میں 11 اموات ہوئیں ، سندھ میں 9 اور خیبرپختونخوامیں3 مریضوں کا انتقال ہوا۔

کورونا سےپنجاب میں اب تک سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 10,740 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 5427، خیبرپختونخوا میں 4311، اسلام آباد میں776، بلوچستان میں307 اور گلگت بلتستان میں 111اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 582 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 32 ہزار 153 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے1,946مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 1.78 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے784 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 9 لاکھ 01 ہزار 985 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران41 ہزار 133 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 735 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 14 لاکھ 502 ہزار 023 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 2 ہزار 197 مریض زیر علاج جبکہ 253 وینٹی لیٹر پر موجود ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test