Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں 24گھنٹے کے دوران کورونا کے 914 کیسز رپورٹ، 20 اموات

اسلام آباد:کورونا کیسز کا گراف دن بدن نیچے آنے لگا،پاکستان میں...
اپ ڈیٹ 28 جون 2021 02:50pm

اسلام آباد:کورونا کیسز کا گراف دن بدن نیچے آنے لگا،پاکستان میں 24گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 914 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 20 اموات ہوئیں ،مہلک وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد22,231 ہوگئی جبکہ کورونا کیسز کی تعداد955,657ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید 914 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعدپاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد9 لاکھ 55 ہزار 657 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 3 لاکھ 45 ہزار 900 ہوگئی جبکہ سندھ میں 3 لاکھ 36 ہزار 076 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کےعلاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 37ہزار759، اسلام آباد میں 82ہزار596، بلوچستان میں27 ہزار 064، گلگت بلتستان میں6019 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے20ہزار243کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 20 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار231تک پہنچ گئی۔

گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے سب سے زیادہ پنجاب اور سندھ میں 8،8اورخیبرپختونخوامیں4 اموات ہوئیں۔

کورونا سے پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 10,729افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 5418، خیبرپختونخوا میں 4308، اسلام آباد میں776، بلوچستان میں307 اور گلگت بلتستان میں 111 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 582 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 32 ہزار 225 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے1,961مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 2.05 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے910 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 9 لاکھ01 ہزار 201 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 44 ہزار 496 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 914 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 14لاکھ 460 ہزار 890 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 2ہزار197مریض زیر علاج جبکہ 253 وینٹی لیٹر پر موجود ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test