Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

”عدالتی مجرم اور بھگوڑے پاکستان کی جگ ہنسائی کا باعث بن رہے ہیں“

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان...
شائع 27 جون 2021 11:41am

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نےکہا ہے کہ وزیراعظم کے امریکا سے متعلق دلیرانہ مؤقف پر اپوزیشن کو سانپ سونگھ گیا ہے،ملکی معاملات میں غیرملکی قوتوں کی مداخلت قبول نہیں کریں گے،عدالتی مجرم اور بھگوڑے پاکستان کی جگ ہنسائی کا باعث بن رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ملکی معاملات میں غیرملکی قوتوں کی مداخلت کی کوئی گنجائش نہیں،اس کا عملی مظاہرہ وزیراعظم نے امریکا کو اپنی سرزمین نہ دینے کے اعلان سے کیا۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں وزیر اعظم عمران خان کی بہادری اور امریکا سے متعلق تگڑا مؤقف لینے کا چرچا ہے لیکن اپوزیشن کو اس پر بھی سانپ سونگھ گیا ہے۔

معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ پاکستان وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں اپنا کھویا ہوا تشخص پھر سے حاصل کر رہا ہے، بین الاقوامی سطح پر پاکستان عزت و وقار کا مقام دوبارہ حاصل کررہا ہے لیکن کچھ عدالتی مجرم اور بھگوڑے پاکستان کی جگ ہنسائی کا باعث بن رہے ہیں،اپوزیشن اپنی خفت مٹانے کیلئے نیا بیانیہ گھڑ رہی ہے۔

pm imran khan

Usman Buzdar

Information Minister

cm punjab

US

lahore

Firdous Ashiq Awan