Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں کوروناوائرس سے مزید 23 اموات، 901 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کا اثر برقرار ہے ،ملک میں آج...
اپ ڈیٹ 27 جون 2021 10:50am

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کا اثر برقرار ہے ،ملک میں آج بھی کورونا سے 23 افراد انتقال کرگئے جبکہ 901 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 22,211 ہوگئی جبکہ کورونا کیسز کی تعداد 954,743 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید901 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعدپاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد9 لاکھ 54 ہزار 743ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 3لاکھ 45 ہزار 796ہوگئی جبکہ سندھ میں3 لاکھ 35 ہزار 555 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کےعلاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 37 ہزار628، اسلام آباد میں 82 ہزار 565، بلوچستان میں27 ہزار 003، گلگت بلتستان میں 5984 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 20 ہزار 212 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 23افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 211 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے سب سے زیادہ پنجاب میں 8 اموات ہوئیں جبکہ خیبرپختونخوا میں 6، آزاد کشمیر میں 4، سندھ میں 3 اور بلوچستان میں 2مریضوں کا انتقال ہوا۔

کورونا سےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں10,721افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 5410، خیبرپختونخوا میں 4304، اسلام آباد میں776، بلوچستان میں307 اور گلگت بلتستان میں 111اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 582 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 32 ہزار 241 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے1,941مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 2.02 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے1,347 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 9 لاکھ 00 ہزار 291 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 44 ہزار 544 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے901افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 14 لاکھ 416 ہزار 394 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 2ہزار197مریض زیر علاج جبکہ 253 وینٹی لیٹر پر موجود ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test