Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'ملک میں انتشار، بے چینی پھیلانے والوں کو ناکامی ہوگی'

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہتے ہیں ملک میں انتشار اور بے...
شائع 24 جون 2021 09:37pm

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہتے ہیں ملک میں انتشار اور بے چینی پھیلانے کے خواہاں عناصر کو اپنے منصوبوں میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔

لاہورکےعلاقےجوہر ٹاؤن میں گزشتہ روز ہونے والے بم دھماکے سے متعلق ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ساتھ سرحد پر 86 فیصد اور ایران کے ساتھ سرحد پر 46 فیصد علاقے میں باڑ لگائی جاچکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے سیاسی اور اقتصادی استحکام حاصل کرلیا ہے اور یہ دشمنوں کےلئے قابل قبول نہیں ہے اس لئے وہ اس طرح کی تخریبی کارروائیاں کرتے ہیں. تاہم وہ اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ جوہر ٹاؤن دھماکے کی تحقیقات کے سلسلے میں پنجاب پولیس کو شاندار کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

ریڈیو پاکستان

Sheikh Rasheed

lahore

Blast

Federal Interior Minister