Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'آج بہت سے لوگوں کو عدالت نے جواب دے دیا ہے'

پی ٹی آئی رکن اسمبلی علی محمد خان کہتے ہیں نوازشریف ہمیں چکمہ...
شائع 24 جون 2021 09:21pm

پی ٹی آئی رکن اسمبلی علی محمد خان کہتے ہیں نوازشریف ہمیں چکمہ دےکرنکل گئے۔ نوازشریف نےقوم،عدالت اورحکومت کوچکمہ دیا۔ معزز عدالت نےآج کہا کہ نوازشریف بلاوجہ غیر حاضر رہے۔

آج نیوز کے پروگرام فیصلہ آپ کا میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا آج بہت سے لوگوں کوعدالت نےجواب دےدیاہے۔نوازشریف کے وکیل بننےوالےصحافیوں کوبھی جواب مل گیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنماء خرم دستگیر نے کہا نوازشریف عدالت کی اجازت سےبیرون ملک گئےتھے۔نوازشریف رات کےاندھیرےمیں فرار نہیں ہوئے۔

انہوں نے کہانوازشریف ضرور پاکستان واپس آئیں گے۔ نوازشریف نےریفرنسزمیں200پیشیاں بھگتی ہیں۔

پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء قمر زمان کائرہ کہتے ہیں نوازشریف عدالتی حکم اورحکومت کی اجازت سےگئے۔اگرحکومت کوچکمہ دیاگیاہےتوکچھ اورکرے۔

انہوں نے کہانوازشریف کواپیل کاحق حاصل ہے۔اپیل کےلئےاپیل کرنےوالےکاہوناضروری نہیں ہوتا۔

Nawaz Sharif

Islamabad HighCourt

PPP

Qamar Zaman Kaira

Ali Muhammad Khan