Aaj News

منگل, دسمبر 24, 2024  
21 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور: جوہر ٹاؤن دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

لاہورکے علاقے جوہر ٹاؤن دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج ...
شائع 24 جون 2021 10:13am

لاہورکے علاقے جوہر ٹاؤن دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر لیا گیا۔

پولیس کےمطابق دھماکے کا مقدمہ ایس ایچ او تھانہ سی ٹی ڈی عابد بیگ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے جس میں قتل، اقدام قتل، انسداد دہشتگردی اور املاک کو نقصان پہنچانے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مقدمے میں نامعلوم دہشتگردوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا گیا ہےکہ دہشتگردوں نے ای بلاک جوہر ٹاؤن میں کارروائی کیلئے گاڑی کا استعمال کیا، دھماکے سےگہرا گڑھا پڑگیا جبکہ ارد گرد کی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکے میں 3افراد جاں بحق اور 24زخمی ہوئے۔

لاہور میں جوہر ٹاؤن دھماکے کی تحقیقات کا سلسلہ جاری

لاہور میں جوہر ٹاؤن دھماکے کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے مگر علاقے میں بکھرا سامان، ٹوٹے گھر، گاڑیاں اور دیگر اشیاءمکینوں پرگزری قیامت عیاں کررہے ہیں۔

جوہر ٹاؤن دھماکے نے ایک لمحے میں سب کچھ برباد کردیا،واقعے میں زخمی ہونے والی خاتون زاہدہ بی بی کے اہلخانہ تو بے یارومددگار پڑے ہیں،5بچے وینٹی لیٹرز پر پڑی اپنی والدہ کی زندگی کیلئے دعاگو ہیں۔

کسی کا اپنا جان سے گیا اور کوئی پیاروں کی زندگی کیلئے دعا کررہا ہے، علاقہ مکینوں کیلئے رات قیامت کی طرح گزری، کہتے ہیں خوف میں نیند ہی نہیں آئی، بچے بھی ڈرے ہوئے ہیں۔

علاقے کا ہر گھر تباہی کا منظر پیش کررہا ہے، ضلعی انتظامیہ نے نقصان کا تخمینہ لگانے کیلئے کمیٹی تشکیل دے رکھی ہے۔

FIR

lahore

CTD

Blast