Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

طالبعلم سے زیادتی کرنے والے مفتی عزیز الرحمان نے اعتراف جرم کرلیا

لاہور میں مدرسے کے طالبعلم سے زیادتی کرنے والے ملزم مفتی عزیز...
شائع 21 جون 2021 02:28pm

لاہور میں مدرسے کے طالبعلم سے زیادتی کرنے والے ملزم مفتی عزیز الرحمان نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرلیا جبکہ عدالت نے ملزم عزیز الرحمان کا 4روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے اسے پولیس کے حوالے کردیا۔

ملزم مفتی عزیزالرحمان نے سی آئی اے پولیس کی حراست میں اعتراف کیا کہ وائرل ہونے والی ویڈیو ان کی ہی ہے،طالبعلم کو پاس کرنے کا جھانسہ دے کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

بیوہں نے طالبعلم کودھمکایا مگراس نے ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل کر دی، ملزم عزیزا لرحمان نے بیان دیا کہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد خوف اور پریشانی کا شکار ہوگیا تھا،گرفتاری کے خوف سے میانوالی میں چھپ گیا جہاں سے پولیس نے کال ٹریس کرکے گرفتارکیا۔

بعد ازاں ملزم کوکینٹ کچہری میں پیش کیا گیا پولیس کی جانب سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

عدالت نے ڈی این اے اور دیگر میڈیکل ٹیسٹ کرانےکا حکم دیتے ہوئے ملزم عزیزالرحمان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

lahore

remand

investigation

Madrasa

Mufti Aziz Ur Rehman