Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایک دن کے وقفے کے بعد ملک بھر میں ویکسی نیشن سینٹرز کھل گئے

لاہور:ایک دن کے وقفے کے بعد ملک بھر میں ویکسی نیشن سینٹرز کھل...
شائع 21 جون 2021 12:40pm

لاہور:ایک دن کے وقفے کے بعد ملک بھر میں ویکسی نیشن سینٹرز کھل گئے، پنجاب کے مختلف شہروں میں سائینو ویک ویکسین کی کھیپ پہنچ گئی، کئی مراکز پر اب بھی ایسٹر ازینیکا موجود نہیں، بیرون ملک جانے والےشہری پریشان ہیں۔

پنجاب بھر سے بیرون ملک جانے والے مسافروں کی پریشانی ختم نہ ہوسکی، صوبے میں انسداد کورونا کی ویکسین ایسٹر ازینیکا اور فائزر تاحال نایاب ہے جبکہ پنجاب کے رہائشی اوورسیز پاکستانیوں کو لاہورب ھیجا جانے لگا۔

اوور سیز پاکستانی کہتے ہیں کہ ویکسی نیشن سینٹر کے چکر لگا لگا کر تھک گئے، بیرون ممالک میں ان کی نوکریاں خطرے میں پڑ گئی ہیں۔

انچارج مینار پاکستان سینٹر محمد صبیح کہتے ہیں 6لاکھ ایسٹرا زینیکا ڈوزز ملیں جو گزشتہ ہفتے ختم ہوگئیں، ویکسین کی نئی ڈوزز چند روز تک پہنچیں گی۔

صوبے بھر کے تمام ویکسی نیشن سینٹرز سے اوورسیز پاکستانیوں کو ایکسپو سینٹر اور مینار پاکستان سینٹر بھیجا جارہا ہے، محکمہ صحت حکام کے مطابق رواں ہفتے ایسٹرا زینیکا ویکسین پہنچ جائے گی۔

خیبرپختونخوا میں بھی کوروناویکسین کی قلت سر اُٹھانے لگی

خیبرپختونخوا میں بھی کورونا ویکسین کی قلت سر اُٹھانے لگی، ویکسین کی قلت نے پشاور سمیت کئی اضلاع میں شہریوں کیلئے مُشکلات پیدا کردیں۔

ملک کے دوسرے حصوں کی طرح خیبرپختونخوا کے بھی چند اضلاع میں کورونا ویکسین کی کمی سامنے آگئی، ہنگو میں 3دن سے ویکسین کا اسٹاک ختم ہوچکا ہے جبکہ باجوڑ میں آج نئی کھیپ پہنچ گئی۔

دوسری جانب صوبائی دارالحکومت پشاور میں بھی یہی صورتحال ہے، بیشتر سینٹرز میں ویکسین مکمل طور پر ختم، چند سنٹرز میں ایک یا دو اقسام میسر اور لیڈی ریڈنگ اسپتال میں صرف سائن ویک ویکسین میسر ہےجبکہ خیبرٹیچنگ اسپتال میں کوئی بھی ویکسین میسر نہیں۔

اسی طرح مولوی امیر شاہ اسپتال میں سائنو ویک اور سائن فارم کی دوسری خوراک میسر ہے،صوبے کے کسی بھی سینٹر میں ایسٹر ازینیکا ویکسین میسر نہیں جبکہ بیرون ملک جانےوالے شہریوں کا مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

Pfizer

lahore

punjab

AstraZeneca

corona vaccination