Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں کورونا سےمزید 30اموات، 907 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:ملک میں کورونا کا زور کم ہونے لگا، گزشتہ ایک روز میں...
اپ ڈیٹ 21 جون 2021 03:00pm

اسلام آباد:ملک میں کورونا کا زور کم ہونے لگا، گزشتہ ایک روز میں قاتل وائرس سے مزید30 اموات ہوئیں جبکہ مزید 907 افراد مہلک وائرس کا شکار بنے، کورونا سے اب تک 22,007افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ949,175افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کےدوران ملک بھر میں مزید907 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعدپاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 49 ہزار 175 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 3 لاکھ 45 ہزار 065 ہوگئی جبکہ سندھ میں 3 لاکھ 32 ہزار 254 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کےعلاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 37 ہزار 075، اسلام آباد میں 82 ہزار 368، بلوچستان میں 26 ہزار 633، گلگت بلتستان میں 5813 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے19ہزار967 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 30افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار007تک پہنچ گئی۔

24گھنٹے میں کورونا سے سب سے زیادہ سندھ میں 14 اموات ہوئیں، پنجاب میں 9 اور خیبرپختونخوامیں7 مریض کا انتقال ہوا۔

کورونا وائرس سے پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں10,642 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 5341، خیبرپختونخوا میں 4269، اسلام آباد میں775، بلوچستان میں300 اور گلگت بلتستان میں 108 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث571 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 34 ہزار 020 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے2,238مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 2.60ریکارڈ کی گئی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے829 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 8 لاکھ 93 ہزار 148مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 34 ہزار 754 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے907افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 14لاکھ148ہزار424افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 2ہزار591مریض زیر علاج جبکہ 292 وینٹی لیٹر پر موجود ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test