Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'نیب کی حراست سے نکلنے والے وکٹری کا نشان بناتے ہیں'

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان کہتے ہیں...
شائع 20 جون 2021 10:07pm

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان کہتے ہیں حمزہ یاشہبازشریف کی گرفتاری کاعلم نہیں۔عوامی نمائندوں کوعوام کےزخموں پرمرہم رکھنا چاہیئے۔

آج نیوز کے پروگرام آج رانا مبشر کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں جوکچھ ہوابہت افسوسناک ہے۔سیاستدان نےقانون کےذریعےعوامی مسائل کاحل نکالناہوتاہے۔ڈنڈے اورلاٹھی کے ذریعے سیاست نہیں ہوتی۔

انہوں نے کہاعوام صرف گرفتاری سےمطمئن نہیں ہوتی۔عوام چاہتی ہےکہ پیسےواپس لئےجائیں۔

علی محمد خان نے کہانیب کی حراست سےنکلنےوالےوکٹری کانشان بناتےہیں۔نیب کومکمل ثبوت کےساتھ کیس کرناچاہیئے۔کیس ایساہوناچاہیئےکہ کوئی نکل نہ سکے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ لوگ سیاست میں پیسہ بنانےکےلئےآتےہیں۔عمران خان اس ماحول میں امیدکی کرن ہیں۔عمران خان سب کچھ درست کرنےآئےہیں۔شایدملک کودرست کرنےکاآخری موقع ہو۔

NAB

MNA

Ali Muhammad Khan