Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

چین سے کورونا ویکسین کی 15لاکھ سے زائد خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں

اسلام آباد:چین سے خصوصی پرواز کے ذریعے کورونا ویکسین کی 15لاکھ سے...
شائع 20 جون 2021 02:41pm

اسلام آباد:چین سے خصوصی پرواز کے ذریعے کورونا ویکسین کی 15لاکھ سے زائد خوراکیں پاکستان پہنچ گئیں۔

پاکستان کو کورونا ویکسین کی نئی کھیپ مل گئی،سائنو ویک کی15لاکھ ڈوز چین سے اسلام آباد پہنچادی گئی۔

این سی او سی کے مطابق کورونا ویکسین پی آئی اے کے خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آباد ایئر پورٹ پہنچائی گئیں،سائنو ویک ویکسین چین سے خریدی گئی ہیں۔

این سی او سی کا کہناہے کہ ویکسین کی ترسیل جاری رکھنے کیلئے20 سے 30 لاکھ خوراکیں اگلے ہفتے پہنچ جائیں گئی، ویکسین فیڈرل یونٹس کو ان کی ضرورت کے مطابق فراہم کی جائے گی۔

china

پاکستان

اسلام آباد

PIA Flight

Sinovac

coronavaccine