Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہورمیں طالبعلم سے زیادتی کرنے والےمفتی عزیز الرحمان گرفتار

لاہورمیں طالبعلم سے زیادتی کرنے والےمفتی عزیزالرحمان کو پولیس...
اپ ڈیٹ 20 جون 2021 02:53pm

لاہورمیں طالبعلم سے زیادتی کرنے والےمفتی عزیزالرحمان کو پولیس نےگرفتار کرلیا، طالب علم سے زیادتی کی ویڈیو منظرعام پر آنے کے بعد صدر پولیس نے مفتی عزیز الرحمان کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا۔

پولیس نے طالبعلم سے زیادتی کرنے والے ملزم مفتی عزیز الرحمان کو میانوالی سے بیٹے الطاف الرحمان سمیت گرفتارکرلیا جبکہ ان کے دوسرے بیٹے عتیق الرحمان کو بھی لاہور سے گرفتارکرلیاگیا ۔

مفتی عزیزالرحمان کی نازیبا ویڈیولیک کے معاملے پر پولیس نے طالب علم کی درخواست پر مقدمہ درج کیا تھا،پولیس کی جانب سے ملزموں کو کل عدالت میں پیش کےپ جانے کا امکان ہے۔

واقعے کے بعد مفتی عزیز الرحمان کو مدرسے سے نکال دیا گیا تھا جبکہ اسکینڈل منظرعام پر آنے کے بعد جمعیت علما اسلام نے بھی مفتی عزیز کی رکنیت معطل کر دی تھی۔

arrest

lahore

Student

police

Torture

Mufti Aziz Ur Rehman