اپوزیشن بہت کمزور ہوچکی ہے، اس میں دم نہیں رہا، شیخ رشید
اسلام آباد:وفاقی وزیرشیخ رشیدکاکہنا ہےکہ اب طاقتور کیخلاف کارروائیاں ہوں گی،اپوزیشن کے پسٹن میں کچرا ہے، اپوزیشن بہت کمزور ہوچکی ہے، اس میں دم نہیں رہا،آئی جی اسلام آباد منشیات کے خاتمے کیلئے چرس اورافیون پینے والے نہیں اسمگلرز کو پکڑیں۔
اسلام آباد میں 150موٹرسائیکل پر مشتمل ایگل اسکوارڈ متحرک ہوگیا ، وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے مارچ کا جائزہ لیا ۔
پولیس جوانوں سے خطاب کرتےہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کی تاریخ کا اہم دن ہے،150موٹرسائیکل پرمشتمل ایگل اسکوارڈ لایا گیا ،اسلام آباد کے لوگ ملک میں سب سے زیادہ پڑھے لکھے لوگ ہیں، جرائم کاخاتمہ ہمارا مشن ہے،آئی جی صاحب اسلام آباد کو منشیات سے پاک کریں۔
شیخ رشید نے آئی جی اسلام آباد کو ہدایت کی کہ منشیات کے خاتمے کیلئے چرس اور افیون پینے والے نہیں اسمگلرز کو پکڑیں۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ ملک کا مسئلہ یہ ہے کہ غریب قانون کی زد میں آتا ہے، امیر بچ نکلتا ہے، پاکستان میں غریب کو دیکھ کر قانون حرکت میں آتاہے، ہم طاقتورکخلانف ایکشن نہیں لیتےان کیخلاف بھی کارروائیاں کی جائیں۔
شیخ رشید نے مزید کہاکہ خواتین کیلئے مخصوص بازاربنانے جارہے ہیں ،نالہ لئی کیلئے 55ارب روپے رکھے گئے ہیں ویزا آن لائن کردیا، ایک ہی روز میں پاسپورٹ کی سہولت میسر ہوگی، چین کے شہریوں کا ویزہ 90دن سے2سال کا کردیا ہے۔
وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھاکہ ملک میں سیاحت کو فروغ مل رہاہے،سیاحت بڑھنےپرمری کےناکےختم کررہے ہیں ،نئے تھانے بھی بنائے جارہے ہیں۔
وزیرداخلہ نے قومی اسمبلی کی ہنگامہ آرائی پر کہاکہ گزشتہ 3دن جو ہوا اس سے جمہوریت کو عزت نہیں ملی، اپوزیشن کے پسٹن میں کچرا ہے، اپوزیشن بہت کمزور ہوچکی ہے، اس میں دم نہیں رہا، یہ لوگ دسمبر میں حکومت کے خاتمے کا اعلان کر چکے تھے لیکن میں نے پہلے بھی کہا تھا اور آج بھی کہتا ہوں کہ وزیراعظم عمران خان 5 سال پورے کریں گے۔
Comments are closed on this story.