Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں کورونا کے وار تھم نہ سکے، مزید 39 اموات، 1,043 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے ،کورونا کے ...
اپ ڈیٹ 18 جون 2021 10:34am

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے ،کورونا کے باعث مزید 39افراد جان سے گئے جبکہ 1,043نئے کیسز رپورٹ ہوئے،خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 21,913افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 946,227ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید1,043 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعدپاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 9 لاکھ 46 ہزار 227 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 3لاکھ 44 ہزار 641 ہوگئی جبکہ سندھ میں3 لاکھ 30 ہزار 552 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کےعلاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 36ہزار663،اسلام آباد میں82ہزار278،بلوچستان میں26 ہزار 466 ،گلگت بلتستان میں5759 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے19ہزار868کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 39افراد زندگی کی بازی ہار گئے ،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار913 تک پہنچ گئی۔

24گھنٹے میں کورونا سے سب سے زیادہ پنجاب میں 17،سندھ میں14 اور خیبرپختونخوا میں 5 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ بلوچستان میں 3افراد کا انتقال ہوا۔

کورونا وائرس سے پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں10,603افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 5306،خیبرپختونخوا میں 4252،اسلام آباد میں773،بلوچستان میں300اور گلگت بلتستان میں 108اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث571 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 35 ہزار 809 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے2,413مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 1.90ریکارڈ کی گئی جو کہ تیسری لہر کی سب سے کم ترین شرح ہے ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے1,410 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 8 لاکھ 88 ہزار 505 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 54 ہزار 647 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے1043افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 14لاکھ026ہزار336افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 2 ہزار 674 مریض زیر علاج جبکہ 280 وینٹی لیٹر پر موجود ہیں۔

ملتان میں 40، بہاولپور میں 28 اور لاہور میں 20 فیصد وینٹی لیٹر بھر گئے جبکہ ایبٹ آباد میں31، گلگت میں 30 اور کراچی میں 26 فیصد آکسیجن بیڈ پر مریض موجود ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test