Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں کورونا سے مزید 46 اموات، مجموعی تعداد 21,874 ہوگئی

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں،کورونا وائرس سے ...
شائع 17 جون 2021 12:29pm

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں،کورونا وائرس سے آج مزید46اموات ہوئیں، جاں بحق افراد کی تعداد 21,874ہوگئی جبکہ کورونا کے1,119 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد 945,184ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید1,119 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعدپاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 9 لاکھ 45 ہزار 184 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 3 لاکھ 44 ہزار 512 ہوگئی جبکہ سندھ میں 3 لاکھ 29 ہزار 947 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کےعلاوہ خیبرپختونخوامیں 1لاکھ 36 ہزار 474، اسلام آباد میں 82 ہزار 253، بلوچستان میں 26 ہزار 409 ،گلگت بلتستان میں 5745 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 19ہزار 844 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 46افراد زندگی کی بازی ہار گئے ،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 874 تک پہنچ گئی۔

24گھنٹے میں کورونا سے سب سے زیادہ پنجاب اورسندھ میں 19،19 اور خیبرپختونخوا میں 7 اموات رپورٹ ہوئیں جبکہ آزاد کشمیر میں ایک شخص کا انتقال ہوا۔

کورونا وائرس سے پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں10,586افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 5292،خیبرپختونخوا میں 4247،اسلام آباد میں773،بلوچستان میں297اور گلگت بلتستان میں 108اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث571 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سے متاثرہ 36 ہزار 215 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 2,494 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 3.34 فیصد رہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے4,763 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 8 لاکھ87 ہزار 095 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران37 ہزار 196کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے1119افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 13لاکھ971 ہزار 689 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 2 ہزار 746مریض زیر علاج جبکہ 282وینٹی لیٹر پر موجود ہیں۔

ملتان میں 40،بارولپورمیں 28 اورلاہورمیں20فیصد وینٹی لیٹربھرگئے جبکہ ایبٹ آبادمیں 31 ، گلگت میں 30 اور کراچی میں 26 فیصد آکسیجن بیڈ پر مریض موجود ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test