Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بدعنوانی ملک کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، چیئرمین نیب

لاہور:چیئرمی نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بدعنوانی ملک کی...
شائع 17 جون 2021 09:04am

لاہور:چیئرمی نیب جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ بدعنوانی ملک کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، نیب زیرو کرپشن اور 100 فیصد ترقی پر یقین رکھتا ہے۔

چیئرمین نیب جسٹس (ر )جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب آفس لاہور میں اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔

ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور نے ایڈن ہاؤسنگ پراجیکٹس کی انتظامیہ کیخلاف ریفرنس، چوہدری شوگر ملز کیس،ایم این اے خسرو بختیار اور ایم پی اے ہاشم جواں بخت کیخلاف جاری تحقیقات سمیت سابق ڈی سی او لاہور نور الامین مینگل، سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ اورایم این اے میاں جاوید لطیف کیخلاف جاری تحقیقات پر بریفنگ دی۔

اس موقع پرچیئرمین نیب نے کہا کہ بدعنوانی ملک کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، نیب لاہور نے گزشتہ 4 سال کے عرصےمیں تقریبا 74 ارب روپے بلاواسطہ و بلواسطہ برآمد کئے ہیں جو کہ ایک ریکارڈ ساز کامیابی ہے، نیب زیرو کرپشن اور 100 فیصد ترقی پر یقین رکھتا ہے۔

جسٹس (ر)جاوید اقبال کا مزیدکہنا تھا کہ عدالتوں کے احکامات پر من و عن عمل کیا جائے اور تمام مقدمات کو مکمل تیاری اور ٹھوس شواہد کی روشنی میں منطقی انجام تک پہنچایا جائے ۔

corruption

lahore

Chairman NAB

Justice (Retd) Javed Iqbal