Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نواز شریف کی شہباز شریف کو ایف آئی اے میں پیش ہونے کی ہدایت

لاہور:سابق وزیراعظم نواز شریف نے قومی اسمبلی میں قائد حزب ...
شائع 16 جون 2021 02:52pm

لاہور:سابق وزیراعظم نواز شریف نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کوایف آئی اے میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

ایف آئی اے میں پیشی کے معاملے سے متعلق مسلم لیگ (ن)کے صدرشہبازشریف اورپارٹی قائدنوازشریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ایف آئی اے میں پیشی کے حوالے سے مشاورت ہوئی جس کے بعد نواز شریف نے شہبازشریف کو ایف آئی اے میں پیش ہونے کی ہدایت کی۔

سابق وزیراعظم نوازشریف نے قانونی ماہرین سےمشاورت کرکے تمام دستیاب قانونی آپشنزکواستعمال کرنے کی ہدایت دی۔

نوازشریف نے ہدایت کی کہ چینی اسیکنڈل میں ایف آئی کی طلبی پرپارلیمنٹ اورہرفورم پر بھرپور مذمت کریں،چینی اسکینڈل میں میرا کوئی کردارہی نہیں ہے اس لئے مجھے بلانے کا مقصد ہی نہیں بنتا ۔

جس پرشہبازشریف نے کہا کہ نیب بھی اس حوالے سے تحقیقات کر چکا ہے لیکن میرے خلاف کچھ نہیں ڈھونڈ سکا، جوبھی قانونی راستہ ہوگا وہ اختیار کیا جائے گا۔

پارٹی قائد کی ہدایت کے بعد شہبازشریف نے ایف آئی اے کی طلبی پرقانونی ٹیم سے مشاورت کی جس پرقانونی ٹیم نے شہباز شریف کو ایف آئی اے میں پیش ہونے کا مشورہ دے دیا۔

Nawaz Sharif

Shehbaz Sharif

FIA

lahore

telephone