Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

محکمہ موسمیات کی پنجاب کے مختلف شہروں میں مزید بارش کی پیشگوئی

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش اور ٹھنڈی ہواؤں نے گرمی...
شائع 13 جون 2021 10:56am

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش اور ٹھنڈی ہواؤں نے گرمی کا زور توڑ گیا،محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب کے مختلف شہروں میں مزید بارش کی پیشگوئی کردی۔

چلچلاتی دھوپ اورسورج کی تپش غائب ہوگئی،صبح سویرے لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں ٹھنڈی ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش نے موسم خوشگوار بنا دیا، شہری بھی موسم انجوائے کرنے گھروں سے نکل آئے۔

شیخوپورہ،قصور،شرقپورشریف،عارف والا سمیت پنجاب کے مختلف شہریوں میں بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24گھنٹوں کے دوران لاہور،فیصل آباد،ملتان اور ڈی جی خان سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں مزید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

بارش اورتیز ہواوں کے باعث پنجاب کے مختلف شہریوں میں بجلی کی سپلائی بھی معطل ہوگئی، لیسکوریجن میں 100سے زائد فیڈرز ٹریپ کر گئےجس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

lahore

punjab

Met Office

Rain

preduction

cold air