Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 56 اموات، 1,239 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:پاکستان میں 24گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید...
شائع 13 جون 2021 09:36am

اسلام آباد:پاکستان میں 24گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے مزید 56افراد جاں بحق اور1,239نئے کیسز رپورٹ ہوئے،جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 21,689ہوگئی جبکہ 941,170افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید1,239 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعدپاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 9 لاکھ41 ہزار 170 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 3 لاکھ 43 ہزار 926 ہوگئی جبکہ سندھ میں3 لاکھ 27 ہزار 604 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 35ہزار877،اسلام آباد میں82ہزار099،بلوچستان میں26 ہزار201 ،گلگت بلتستان میں5707 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 19ہزار 756 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 56افراد زندگی کی بازی ہار گئے ،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار 689 تک پہنچ گئی۔

24گھنٹے میں کورونا سے سب سے زیادہ پنجاب میں 22، سندھ 16 اور خیبرپختونخوا میں 13 اموات رپورٹ ہوئیں، جبکہ اسلام آباد اور بلوچستان میں 2، 2 جبکہ آزاد کشمیر میں ایک شخص کا انتقال ہوا۔

کورونا وائرس سے پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں10,501 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 5236،خیبرپختونخوا میں 4216،اسلام آباد میں771، بلوچستان میں 294 اور گلگت بلتستان میں 108 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث563 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 42 ہزار 290 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے2,661مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 3.40 فیصد رہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے1,610 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 8 لاکھ77 ہزار191مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 36 ہزار 368 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے1239افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 13لاکھ818ہزار036افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 2ہزار891مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں جبکہ 329 وینٹی لیٹرپر موجود ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test