Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

خواجہ آصف کی درخواست ضمانت سماعت کےلئے مقرر

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار لیگی رہنماءخواجہ آصف کی...
شائع 12 جون 2021 06:36pm

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار لیگی رہنماءخواجہ آصف کی درخواست ضمانت سماعت کےلئےمقرر ہوگئی۔ لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ 16 جون کو سماعت کرےگا۔

سابق وزیردفاع خواجہ آصف نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں لاہور ہائیکورٹ میں درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہےتاہم بینچ تحلیل ہونے کے باعث سماعت نہیں ہوسکی تھی۔

لیگی رہنماءخواجہ آصف کی درخواست ضمانت سماعت کے لئے مقرر ہوگئی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس شہباز رضوی پر مشتمل بنچ 16جون کو کیس سنے گا۔

خواجہ آصف نے ضمانت پر رہائی کےلئے ہائیکورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

نیب نے اپنے جواب میں خواجہ آصف کی ضمانت خارج کرنے کی استدعا کر رکھی ہے۔

نیب نے خواجہ آصف کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا۔

NAB

Bail

Khwaja Asif