جیلوں میں قیدیوں کے کھانے کا مینیو تبدیل
صوبہ پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کے کھانے کا مینیو تبدیل کردیا گیا ہے، نئے مینیو کے مطابق ہفتے میں 6 دن کھانے میں گوشت اور ایک دن دال اور لوبیہ ملے گا۔
جیلوں میں کھانے کے علاوہ ناشتے کا مینیو بھی تبدیل کرکے بہتر بنایا گیا ہے۔ ناشتے میں چائے روٹی کے ساتھ آلو کی بھجیا، چنے اور حلوہ دینے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ جیلوں میں نئے مینیو کے مطابق کھانے کی فراہمی شروع ہوگئی ہے۔
خصوصی دنوں میں اضافی کھانے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔ قیدیوں کو نئے منظور شدہ کھانے دیے جارہے ہیں۔
خیال رہے کہ قیدیوں کے کھانے کا معیار بہتر بنانے کے لئے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے۔
متعلقہ انتظامیہ نے مذکورہ بالا فیصلے پر عمل درآمد کرانا شروع کردیاہے ، پنجاب کی تمام جیلوں میں نئے مینیو کے مطابق ہی قیدیوں کے کھانے دیئے جائیں گے۔
Comments are closed on this story.