Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں مزید 1,118 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق، 77 اموات

اسلام آباد:پاکستان میں قاتل کورونا وائرس نے 24گھنٹے میں 77جانیں ...
اپ ڈیٹ 09 جون 2021 10:23pm

اسلام آباد:پاکستان میں قاتل کورونا وائرس نے 24گھنٹے میں 77جانیں لے لیں جبکہ مزید 1,118افراد مہلک وائرس کا شکار بنے،کوروناسے اب تک21,453افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 936,131افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید1,118 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعدپاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 9 لاکھ 36 ہزار 131 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 3 لاکھ 25 ہزار 110ہوگئی جبکہ پنجاب میں 3 لاکھ 43 ہزار 031 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 34 ہزار 928،اسلام آباد میں81 ہزار 871،بلوچستان میں 25 ہزار961 ،گلگت بلتستان میں5664 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے19ہزار566کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران خطرناک کورونا وائرس سے مزید 77 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار453 تک پہنچ گئی۔

24گھنٹے میں کورونا سے سب سے زیادہ پنجاب میں 48مریض جان کی بازی ہار گئے جبکہ سندھ میں 20 ،خیبرپختونخوامیں 6 اورآزاد کشمیر میں 2افرادانتقال کرگئے۔

کورونا وائرس سے پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں10,397افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 5164،خیبرپختونخوا میں 4170،اسلام آباد میں766،بلوچستان میں291اور گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث558 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ44 ہزار987 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 3,024 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 2.54 فیصد رہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے2,244 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 8 لاکھ 69 ہزار691 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 43 ہزار 900 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے1118افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 13لاکھ663ہزار666افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 3 ہزار 280 مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں جبکہ 317 وینٹی لیٹر پر موجود ہیں۔

ملتان میں 54،بایولپورمیں 36اورلاہورمیں28 فیصد وینٹی لیٹربھرگئے جبکہ کراچی میں 31 ،ایبٹ آبادمیں 31 اورپشاورمیں 29 فیصد آکسیجن بیڈ پر مریض موجود ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test