Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ایس ایل میں کس بیٹسمین نے ایک اننگ میں سب سے زیادہ رنز بنائے؟

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کے تمام ایڈیشن میں اب تک ہونے والے...
شائع 08 جون 2021 01:10pm

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کے تمام ایڈیشن میں اب تک ہونے والے میچز میں کس بیٹسمین نے ایک اننگ میں سب سے زیادہ رنز بنائے؟

کولن انگرام

جنوبی افریقا کے بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے کراچی کنگز کے بلے باز کولن انگرام نے پی ایس ایل 4 میں شارجہ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف 59گیندوں پر دھواں دار 127رنز کی اننگز کھیلی۔

کولن انگرام
کولن انگرام

کیمرون ڈیلپورٹ

جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے ایک اوربلے باز کیمرون ڈیلپورٹ نے بھی کراچی کنگز کی جانب سے پی ایس ایل 4 میں نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں لاہور قلندرز کیخلاف 60گیندوں پرشاندار 117 رنز کی اننگز کھیلی۔

کیمرون ڈیلپورٹ
کیمرون ڈیلپورٹ

شرجیل خان

دھواں دھار بیٹنگ کرنے والے کراچی کنگز کے شرجیل خان نے پی ایس ایل 2016 میں دبئی میں پشاور زلمی کیخلاف 62 گیندوں پر 117رنز بنائے۔

شرجیل خان
شرجیل خان

کرس لین

آسٹریلیا کے مایہ ناز بلے باز کرس لین جو اپنی تیز بیٹنگ کی بدولت مشہورہیں انہوں نے لاہور قلندرز کی جانب سے پی ایس ایل 5 میں قذافی اسٹیڈیم میں ملتان سلطان کیخلاف 55گیندوں پر تیز ترین 113رنز اسکور کئے۔

کرس لین
کرس لین

کامران اکمل

پی ایس ایل 3میں پشاور زلمی کےبلے باز کامران اکمل نے شارجہ میں لاہور قلندرز کیخلاف 61 گیندوں پر 107رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔

کامران اکمل
کامران اکمل

PCB

karachi

psl player

lahore