Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

فلاح عامہ کے منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کا حکم

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے فلاح عامہ کے منصوبوں کو...
شائع 08 جون 2021 01:01pm

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے فلاح عامہ کے منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کا حکم دےدیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے ایک بیان میں فلاح عامہ کے منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی منصوبوں کی شفاف اوربروقت تکمیل بے حد ضروری ہے،عوام کے خون پسینے کی کمائی کے امین ہیں، کسی کو بے ضابطگی نہیں کرنے دیں گے، حکومت ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کے معیار پر بھی کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی، افسران فیلڈ میں نکلیں اور ترقیاتی سکیموں پر پیش رفت کو خود مانیٹر کریں۔

عثمان بزدارنے مزید کہا کہ منصوبے عوام کی سہولت کیلئے شروع کئے ہیں،محکموں کی جانب سے ترقیاتی فنڈز کے استعمال میں سست روی قابل قبول نہیں ہے، ترقیاتی فنڈز کا بروقت استعمال نہ کرنے والے محکموں کی جواب طلبی ہوگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے منصوبوں پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے کی بھی ہدایت کردی۔

Usman Buzdar

cm punjab

lahore

project