Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ریلوے حکام نے گھوٹکی ٹرین حادثے کا جوائنٹ سرٹیفکیٹ تیار کرلیا

لاہور:گھوٹکی میں ڈہرکی کے قریب ٹرین حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی...
اپ ڈیٹ 08 جون 2021 04:03pm

ڈہرکی :ریلوے حکام نےگھوٹکی ٹرین حادثے کا جوائنٹ سرٹیفکیٹ تیار کر لیا ،جس میں کہا گیا کہ حادثہ پٹڑی ٹوٹنے کی وجہ سے ڈی ریلمنٹ کے باعث پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق ریلوے حکام کی جانب سے گھوٹکی ٹرین حادثے کا جوائنٹ سرٹیفکیٹ مکمل کر لیا گیا جس میں پٹڑی کے ٹوٹنے کو ڈی ریلمنٹ کی وجہ قراردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے ٹریک ٹوٹنے سے ملت ایکسپریس کی بوگیاں ڈی ریل ہوئیں،رپورٹ میں مجموعی طور پر ریلوے حکام کو غفلت کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حادثہ اپ ٹریک کی پٹڑی کاویلڈنگ جوائنٹ ٹوٹنےسےپیش آیا،پٹڑی کاجوائنٹ ویلڈنگ سے جوڑا گیا تھا، جو ٹوٹا ہوا پایا گیا، جوائنٹ ٹوٹنے سے ملت ایکسپریس کی12بوگیاں پٹڑی سے گرگئیں۔

رپورٹ کے مطابق سرسیدایکسپریس ڈاؤن ٹریک پرپڑی ملت ایکسپریس کی کوچزسےٹکراگئی ،حادثے کے نتیجے میں سرسیدایکسپریس کا انجن اور4کوچزپٹری سےگرگئیں۔

رپورٹ کے مطابق حادثے کی شکار ٹرینوں کےبلیک باکسزکاڈیٹاحاصل کیاجارہاہے،بلیک باکسزکےڈیٹا کووفاقی انسپکٹرز آف ریلویز کی تحقیقات میں شامل کیاجائےگا۔

گزشتہ روز فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلویز فرخ تیمور نے جائے حادثہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز بھی کردیا تھا۔

وزیر اعظم کی ہدایت پروزیر ریلوے اعظم خان سواتی، چیئرمین ریلوے حبیب الرحمان گیلانی اور سی ای او ریلوے نثار احمد میمن ریلیف آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔

ٹرین حادثے میں 65 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم ریلوے حکام نے ابھی تک 56 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے جبکہ جبکہ 9 افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔

report

lahore

investigation

Ghotki

Dharki

Ghotki Train Accident