Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیر خارجہ نے کینیڈا میں پاکستانی نژاد خاندان کے قتل کو دہشتگردی قرار دیدیا

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےکینیڈا میں پاکستانی ...
شائع 08 جون 2021 11:41am

اسلام آباد:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےکینیڈا میں پاکستانی نژاد خاندان کے قتل کودہشتگردی قراردے دیا ۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کینیڈا میں ایک ہی خاندان کے 4پاکستانی نژاد کینیڈین شہریوں کے قتل پر افسوس کا اظہارکیا ۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ واقعہ اتواررات 8 بجے پیش آیا جبکہ اہل خانہ کواطلاع اگلے روزدی گئی،متاثرہ خاندان سے پہلا رابطہ ٹورانٹوکے قونصل جنرل کا ہوا، میتین پاکستان لانے کی پیشکش کی تاہم خاندان نے تدفین کینیڈا میں ہی کرنے کا کہا ۔

شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پولیس تحقیقات کے مطابق واقعہ میں اسلاموفوبیا کا عنصرموجود ہے اوریہ دہشتگردی ہے ،پوسٹ مارٹم رپورٹ کا منتظرہوں،میتیں ناقابلِ شناخت ہیں،یہ کینیڈین وزیراعظم اوران کےمعاشرے کا امتحان ہے جو کینیڈا میں مقیم مسلمانوں کےاعتماد کوبحال کرنے اوران کےتحفظ کویقینی بنانےکیلئےاپنا کردارادا کریں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مزید کہاکہ موجودہ اطلاعات کے مطابق خاندان فیزیوتھراپسٹ تھے جن کا تعلق پاکستان میں لاہور سے تھا ۔

Muslim family

foreign minister

Shah Mehmood Qureshi

پاکستان

اسلام آباد

Murder

canada