Aaj News

جمعرات, نومبر 14, 2024  
11 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ایس ایل میں اب تک کس بیٹسمین نے سب سے زیادہ چھکے مارے؟

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کے تمام ایڈیشن میں اب تک ہونے والے...
شائع 08 جون 2021 10:10am

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کے تمام ایڈیشن میں اب تک ہونے والے میچز میں کس بیٹسمین نے سب سے زیادہ چھکے مارے؟

شین واٹس

پاکستان سپر لیگ میں سب سے زیادہ چھکے مارنے ریکارڈ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن کے پاس ہے جنہوں نے 46 اننگز میں 81چھکے لگائے۔

شین واٹس
شین واٹس

کامران اکمل

پی ایس ایل میں زیادہ چھکے مارنے والے بیٹسمینوں میں پشاور زلمی کے کامران اکمل کا نمبر دوسرا ہے ،انہوں نے 59اننگز میں 79چھکے مارے۔

کامران اکمل
کامران اکمل

آصف علی

اسلام آباد یونائیٹڈ سے تعلق رکھنے والے آصف علی پی ایس ایل میں اب 39اننگز میں 54چھکے جڑ چکے ہیں۔

آصف علی
آصف علی

شرجیل خان

بولرز کو زور دار چھکے رسید کرنے والے بیٹسمینوں میں کراچی کنگز کے شرجیل کا چوتھا نمبر ہے ،انہوں نے 27اننگز میں 50بلندوبالا چھکے لگائے ۔

شرجیل خان
شرجیل خان

لیوک رونکی

کیوی بلے باز لیوک رونکی کو تو آپ جانتے ہی ہوں گے جو اننگز کےآغاز میں ہی بولر پر لاٹھی چارج کرتے ہیں ، انہوں نے پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتےہوئے31اننگز میں 50چھکے لگائے۔

لیوک رونکی
لیوک رونکی

PCB

karachi

psl player

lahore