Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونانے24 گھنٹےمیں مزید 53 جانیں لے لیں، 1,383 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:پاکستان میں قاتل کورونا وائرس نے 24گھنٹے میں 53جانیں ...
اپ ڈیٹ 08 جون 2021 12:05pm

اسلام آباد:پاکستان میں قاتل کورونا وائرس نے 24گھنٹے میں 53جانیں لے لیں جبکہ مزید 1,383افراد مہلک وائرس کا شکار بنے،کورونا سے اب تک 21,376 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 935,013 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں مزید 1,383 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعدپاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 9 لاکھ 35 ہزار 013 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 3 لاکھ 24 ہزار 535 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 3 لاکھ 42 ہزار 805 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 34ہزار781،اسلام آباد میں81ہزار806،بلوچستان میں25 ہزار893 ،گلگت بلتستان میں5655 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے19ہزار538کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران خطرناک کورونا وائرس سے مزید 53 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 21 ہزار376 تک پہنچ گئی۔

24گھنٹے میں کورونا سے سب سے زیادہ سب سے زیادہ پنجاب میں 35مریض جان کی بازی ہار گئے جبکہ سندھ میں 8 اورخیبرپختونخوامیں 6افرادانتقال کرگئے۔

کورونا سے پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں10,349افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 5144،خیبرپختونخوا میں 4164،اسلام آباد میں766،بلوچستان میں290اور گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث556 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ46ہزار190 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 3,196 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 2.94 فیصد رہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے2,516 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 8 لاکھ67 ہزار447 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران46 ہزار 882 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے1383افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 13لاکھ619ہزار76افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 3 ہزار 574 مریض اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں جبکہ 418 وینٹی لیٹرپرموجود ہیں۔

ملتان میں 57،باےولپورمیں 38اورلاہورمیں29 فیصد وینٹی لیٹربھرگئے جبکہ کراچی میں 32 ،ایبٹ آبادمیں 32 اور پشاورمیں 29 فیصد آکسیجن بیڈپرمریض موجود ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test