Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ایس ایل میں اب تک کس بولر نے سب سے زیادہ وکٹیں لیں؟

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کے تمام ایڈیشن میں اب تک ہونے والے...
شائع 07 جون 2021 02:47pm

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کے تمام ایڈیشن میں اب تک ہونے والے میچز میں کس بولر نے سب سے زیادہ وکٹیں لیں۔

وہاب ریاض

سوئنگ اور ریورس سوئنگ سے بلے بازوں اور اپنی برق رفتار بیٹنگ کی بدولت بولروں کو پریشان کرنے والے پشاور زلمی کے کپتان اور فاسٹ بولر وہاب ریاض پی ایس ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولروں میں پہلے نمبر پر ہیں ،انہوں نے 58اننگز میں 18.73کی اوسط سے 84حاصل کیں، ان کا اکانومی ریٹ 7.19ہے۔

وہاب ریاض
وہاب ریاض

حسن علی

چیمپئنز ٹرافی 2017 میں پاکستان کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے فاسٹ بولر حسن علی پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کی جانب سے کھیل چکےہیں،پی ایس ایل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کے اعتبار سے ان کادوسرا نمبر ہے،حسن علی 48اننگز میں 20.36کی اوسط سے 65وکٹیں لے چکے ہیں،ان کا اکانومی ریٹ 7.30 ہے ۔

حسن علی
حسن علی

محمد عامر

مخالف ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ کو تہس نہس کرنے والے فاسٹ بولر محمد عامر پی ایس میں کراچی کنگز کی نمائندگی کررہے ہیں،وہ 52اننگز میں 26.49کی اوسط سے 53بلے بازوں کو پویلین روانہ کرچکے ہیں،ان کا اکانومی ریٹ 7.21 ہے۔

محمد عامر
محمد عامر

فہیم اشرف

اسلام آبادیونائیٹڈ کے آل راؤنڈرفہیم اشرف جو اپنی بولنگ اوربیٹنگ سے کسی بھی میچ کا پانسہ پلٹ سکتے ہیں ، انہوں نے 35اننگز میں 18.64کی اوسط سے 50وکٹیں لے رکھی ہیں،ان کا اکانومی ریٹ 7.90 ہے۔

فہیم اشرف
فہیم اشرف

محمد نواز

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آل راؤنڈر محمد نواز اپنی اسپین بولنگ سے کسی بھی حریف ٹیم کو مشکلات سے دوچار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،وہ پی ایس ایل کی 57اننگز میں 50وکٹیں لے چکے ہیں،ان کا اکانومی ریٹ 7.14ہے۔

محمد نواز
محمد نواز

PCB

karachi

lahore

faheem ashraf

hassan ali

Mohammad Amir

Wahab Riaz